ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کھلے میدان میں رفع حاجت سے پاک ملک قرار دینے کا وزیر اعظم نے کیا اعلان۔ ضلع شمالی کینرا میں ہی باقی ہے ابھی 2500شوچالیہ کا نرمان!

کھلے میدان میں رفع حاجت سے پاک ملک قرار دینے کا وزیر اعظم نے کیا اعلان۔ ضلع شمالی کینرا میں ہی باقی ہے ابھی 2500شوچالیہ کا نرمان!

Sat, 05 Oct 2019 13:09:27    S.O. News Service

کاروار 5/اکتوبر (ایس او نیوز) وزیر اعظم نریندرا مودی نے کھلے مقامات پر رفع حاجت کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے شوچالیہ(بیت الخلاء) تعمیر کرنے  کی ملک گیر مہم اپنی سابقہ میعاد میں ہی شروع کی تھی۔ اس مرتبہ انہوں نے گاندھی جینتی کے موقع پر اس مہم کے کامیاب ہونے اور ملک میں کھلے مقامات پر رفع حاجت کا مسئلہ پوری طرح ختم ہوجانے کا دعویٰ کیا اور بھارت کو کھلے مقام پر فع حاجت سے پاک ملک قرار دے ڈالا۔

لیکن ملک بھر سے جو حقائق سامنے آرہے ہیں، وہ اس سے مختلف ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ صرف آدھا سچ ہے۔کیونکہ زیاد ہ تر شوچالیے یا بیت الخلاء صرف سرکاری کاغذات پر تعمیر ہوئے ہیں یا کئی دیہی مقامات پرصرف گڈھے کھودکر اسے بیت الخلا ء کا نام دے دیا گیا ہے۔حقیقت یہی ہے کہ ابھی بھی ملک میں کھلے مقامات پر رفع حاجت کا سلسلہ چلا ہوا ہے۔جبکہ اس کے برخلاف وزیرا عظم نریندرا مودی نے 2اکتوبر 2019کو مہاتما گاندھی کے 150ویں جنم دن کے موقع پر گجرات کے سابرمتی آشرم سے اعلان کرڈالا کہ ملک کھلے عام رفع حاجت سے پاک ہوچکا ہے۔

اگر ضلع شمالی کینرا کی ہی بات کریں توشوچالیہ نرمان آندولن کے تحت جو نشانہ طے کیا گیا تھااسے مختلف مرحلوں میں پورا کرنے کے بعد بھی اس میں تاحال 2572انفرادی بیت الخلاء کی تعمیر کاکام باقی ہے۔جس کا سیدھا اور صاف مطلب یہی ہے کہ یہ تمام لوگ رفع حاجت کے لئے کھلے مقامات کا استعمال کرتے ہیں۔یعنی ملک ابھی صد فی صد کھلے مقامات پر رفع حاجت سے پاک نہیں ہوا ہے۔خو د مرکزی حکومت کی پینے کے پانی اور آلودگی سے متعلقہ وزارت کے سروے سے جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں اس کے مطابق ملک کے %93.1خاندانوں کے پاس ہی اپنے بیت الخلاء موجود ہیں۔جس کے معنے یہ ہوئے کہ ابھی بھی ملکی آبادی کے تقریباً%9خاندانوں کے پاس اپنا بیت الخلاء نہیں ہے اور وہ اپنی حاجت پوری کرنے کے لئے کھلے مقامات کا استعمال کررہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے حساب سے ضلع شمالی کینرا کے تعلقہ جات اور بلاکس کا جائزہ لیا جائے تو یہ تصویر سامنے آتی ہے۔

کام جو باقی ہے   کام جو پورا ہوا نشانہ   بلاک کا نام  
127 488 615   انکولہ  
548 843 1391  بھٹکل 
167 480 647  ہلیال 
159 706 865  ہوناور  
161 367 528 کاروار  
380 745 1125 کمٹہ   
297 663 960  منڈگوڈ   
187 422 609  سداپور  
94 1274 1368  سرسی  
138 683 821  سوپّا   
341 772 1086  یلاپور 
2572 7443 10015 جملہ

 


Share: